کارکردگی میں عدم تسلسل کاتاثرختم کرنا ہوگا ‘ عماد وسیم

بدھ 21 ستمبر 2016 17:47

کارکردگی میں عدم تسلسل کاتاثرختم کرنا ہوگا ‘ عماد وسیم

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرر عماد وسیم نے ٹیم کی کارکردگی میں عدم تسلسل کا اعتراف کرتے ہوئے اس تاثر کو ختم کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران عماد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور سیریز کے آخری ایک روزہ میچ کی کارکردگی دہرانے کا عزم ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

عماد وسیم نے کہاکہ ہم نے اب ایک گروپ کی شکل میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم تسلسل کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم غیر مستقل مزاج ہیں بنیادی طورپر یہ تاثر درست ہے تاہم میرے خیال میں اب چیزیں تبدیل ہوچکی ہیں، یہ تبدیلی پاکستان کرکٹ کی بہتری میں ہونی چاہیے اور ہم اپنی صلاحیتیں دکھانے کی کوشش کرررہے ہیں جس کا مظاہرہ ہم نے مانچسٹر میں کیا تھا اور اب ہم روایت کو تبدیل کررہے ہیں۔۔

وقت اشاعت : 21/09/2016 - 17:47:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :