پاکستان آرمی کرکٹ چیمپئن شپ لاہور گیریژن گراؤنڈ میں شروع ہوگئی

بدھ 21 ستمبر 2016 20:44

پاکستان آرمی کرکٹ چیمپئن شپ لاہور گیریژن گراؤنڈ میں شروع ہوگئی

لاہور۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) پاکستان آرمی کرکٹ چیمپئن شپ بدھ کے روز لاہور گیریژن گراؤنڈ میں شروع ہوگئی۔20روزہ چیمپئن شپ میں مختلف زونز کی گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیموں میں منگلہ زون ،ملتان زون ،لاہور زون ،کراچی زون ،راولپنڈی زون ،ساؤدرن کومڈ زون ،پشاور زون ،گوجرانوالہ زون ،بہاولپور زون ،سول آرمڈ فورسز زون ،آرمی سٹریٹجک فورس کومڈ اور ایئر ڈیفنس زون شامل ہیں ۔ٹورنامنٹ 10اکتوبر تک جاری رہے گا ۔

وقت اشاعت : 21/09/2016 - 20:44:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :