آل راؤنڈر عماد وسیم کی 2016ء میں لاٹری نکل آئی

جمعہ 23 ستمبر 2016 23:00

آل راؤنڈر عماد وسیم کی 2016ء میں لاٹری نکل آئی

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23 ستمبر۔2016ء )آل راؤنڈر عماد وسیم کی 2016ء میں لاٹری نکل آئی ۔ 28سالہ عماد وسیم نے گزشتہ ماہ آئر لینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں 5شکار کے ساتھ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی لیفٹ آرم سپنر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا اور آج دبئی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں 5وکٹیں لیکر اس فارمیٹ میں آدھی ٹیم پوویلین بھیجنے والے پہلے پاکستانی سپنر ہونے کا سہرا بھی اپنے سر سجا لیا۔عماد وسیم اب تک13ٹی ٹونٹی میچز میں 17شکار کرچکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 23/09/2016 - 23:00:18