بنگلہ دیش نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچوں کیلئے فاسٹ بولر الامین حسین کو ٹیم میں شامل کر لیا

پیر 3 اکتوبر 2016 22:40

بنگلہ دیش نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچوں کیلئے فاسٹ بولر الامین حسین کو ٹیم میں شامل کر لیا

ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں کے لیے فاسٹ بولر الامین حسین کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔26 سالہ الامین حسین کو حال ہی میں افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ نہیں ملی تھی۔

(جاری ہے)

متنازعہ بولنگ ایکشن درست قرار پانے کے بعد ستمبر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے تسکین احمد بھی انگلینڈ کے خلاف میچوں کے لیے بنگلہ دیشی سکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

ان کے علاوہ آٹھ برس بعد افغانستان کے خلاف سیریز میں ٹیم میں واپس آنے والے 34 سالہ لیف آرم سپنر مشرف حسین بھی سکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں جمعے کو میر پور میں مدمقابل ہوں گی۔دوسرا میچ بھی میرپور میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کے آخری میچ کی میزبانی چٹاگانگ کرے گا۔

وقت اشاعت : 03/10/2016 - 22:40:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :