بابراعظم کو ملکی ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع مل گیا

منگل 4 اکتوبر 2016 21:49

بابراعظم کو ملکی ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع مل گیا

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4اکتوبر ۔2016ء )ویسٹ انڈیزکیخلاف پہلے دو ون ڈے میچز میں سنچریاں سکورکرنے والے بابراعظم کے پاس ریکارڈ بک میں نام لکھوانے کا سنہری موقع آگیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کوشیڈول تیسرے ون ڈے میں سنچری بنانے کی صورت میں نوجوان بلے باز ایشین بریڈ مین ظہیرعباس اور سعید انور کا ریکارڈ برابرکرتے ہوئے لگا تار 3 سنچریاں بنانے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن جائیں گے، بابر اعظم تین میچز کی سیریز کے ٹاپ سکورر بننے کے بھی قریب ہیں اور کل کے میچ میں ایک اور نصف سنچری بنانے کی صورت میں نیاملکی ریکارڈ بنا دیں گے،مڈل آرڈر بلے باز تیسرے ون ڈے میں سنچری کرنے کی صورت میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کا تین میچز کی سیریز میں تین سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیں گے۔

وقت اشاعت : 04/10/2016 - 21:49:48