بنگلہ دیش ، انگلینڈ کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں کل مدمقابل ہوں گی

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 14:53

بنگلہ دیش ، انگلینڈ کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں کل مدمقابل ہوں گی

ڈھاکہ ۔ 8 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا، انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، مہمان ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 21 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں کامیابی کے بعد انگلش کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دوسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے بے تاب ہیں، دوسری جانب میزبان ٹیم جو کہ پہلے ون ڈے میں فتح کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی تھی دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے پر عزم ہے اسلئے ماہرین نے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 08/10/2016 - 14:53:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :