شاہد آفریدی نے لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کو کھری کھری سنا ڈالیں

اتوار 9 اکتوبر 2016 18:07

شاہد آفریدی نے لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کو کھری کھری سنا ڈالیں

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اکتوبر ۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کو کھری کھری سنا ڈالیں ۔

(جاری ہے)

ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد کو ہمیشہ سے پیسوں کا مسئلہ رہا ہے ، اتنے بڑے کرکٹرکوایسی بات نہیں کرنی چاہیے ،عمران خان اور جاوید میانداد میں یہی فرق ہے ، 20سالہ کیریئرمیں پتہ چل گیاہے کہ کون کون دشمن ہے ،بہت سے لوگ میرے سامنے بڑے ہوئے اورباتیں کرنے لگے ۔

آل راؤنڈ ر کا مزید کہنا تھا کہ 20سال ملک کی خدمت کرنے کے بعدالوداعی میچ میراحق ہے تاہم پی سی بی اگرآخری میچ نہیں کھلاتا تب بھی کوئی فرق نہیں پڑتا،نجم سیٹھی سے ملاقات میں تمام معاملات شیئرکروں گا،اللہ تعالیٰ نے مجھے جو شہرت دی ہے وہ باقی رہے گی ،عوام نے بہت پیاراورمحبت دی جس کیلئے ان کا مشکورہوں۔مایہ ناز آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لیں گے اور پاکستان سپر لیگ کا اگلا ایڈیشن بھی کھیلیں گے ۔

وقت اشاعت : 09/10/2016 - 18:07:05