چیف آف نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ 15اکتوبر سے اسلام آباد شروع ہوگا

پیر 10 اکتوبر 2016 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 15سے 22 اکتوبر تک مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جس میں قومی کھلاڑیوں سیمت 10ممالک کی16 غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کریں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ایونٹ میں مصر کے عمر عبدالمعید ٹاپ سیڈڈ ہوں گے۔

چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 15سے 22 اکتوبر تک مصحف سکواش کمپلیکس٬ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جس میں مصر٬ نیوزی لینڈ٬ امریکا٬ فرانس اور آئرلینڈ سمیت مجموعی طور پر 10ممالک کی16 غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی۔ ایونٹ میں مصر کے عمر عبدالمعید ٹاپ سیڈڈ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) نے رواں سال پاکستان کو 25,25 ہزار ڈالر کے چار بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی دی ہے۔

پی ایس اے کے چاروں ایونٹس ستمبر سے دسمبر تک مرحلہ وار رکھے گئے ہیں جس کا پہلا ایونٹ 27 ستمبر سی2 اکتوبر تک اسلام آباد میں کھیلا گیا۔ دوسرا ایونٹ چیف آف نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ 15سے 22 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ تیسرا ایونٹ چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 14سے 22 تک نومبر تک اسلام آباد میں کھیلا جائیگا جبکہ چوتھے اور آخری انٹر نیشنل ایونٹ کیلئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

عامر نواز نے کہا کہ اس سے قبل پی ایس اے نے پاکستان کو 25,25 ہزار ڈالر کے دو ایونٹس کی میزبانی دی تھی جبکہ ان ایونٹس کی کامیابی سے انعقاد کے بعد پی ایس اے نے رواں سال پاکستان کو چار بین الاقوامی سکواش ایونٹس کی میزبانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن 50 ہزار ڈالر ایونٹ کی میزبانی کیلئے کوشش کر رہا ہے۔ امید ہے کہ 50 ہزار ڈالر پی ایس اے ایونٹ کی میزبانی آئندہ سال پاکستان کو مل جائے گی۔
وقت اشاعت : 10/10/2016 - 13:10:57