بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون اور انگلینڈ الیون کے مابین پہلا دو روزہ وارم اپ میچ کل شروع ہوگا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:23

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون اور انگلینڈ الیون کے مابین پہلا دو روزہ وارم اپ میچ کل شروع ہوگا

چٹاگانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون اور انگلینڈ الیون کے مابین پہلا دو روزہ وارم اپ میچ جمعہ سے ایم اے عزیز سٹیڈیم٬ چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مہمان ٹیم انگلینڈ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو 2-1 سے شکست دے چکی ہے۔ دوسرا وارم اپ میچ 16 سے 17 اکتوبر تک اسی مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔

وقت اشاعت : 13/10/2016 - 13:23:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :