بنگلہ دیش کا انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان٬ صابررحمان سمیت چار نئے کھلاڑی سکواڈ میں شامل

اتوار 16 اکتوبر 2016 23:30

بنگلہ دیش کا انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان٬ صابررحمان سمیت چار نئے کھلاڑی سکواڈ میں شامل

ڈھاکہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا٬ گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے سکواڈ میں چھ تبدیلیاں کر دی گئی ہیں٬ صابررحمان پہلی بار ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے٬ رحمان کو 29 ون ڈے اور 26 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے٬ ناصرحسین٬ جبیرحسین٬ روبیل حسین٬ لٹن داس٬ محمدشاہد اور مستفیض الرحمان انجری مسائل کے باعث ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ مشفق الرحیم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ تمیم اقبال نائب کپتان ہوں گے٬ دیگر کھلاڑیوں میں امرالقیس٬ مومن الحق٬ شکیب الحسن٬ محموداللہ٬ سومیاسرکار٬ تیج الاسلام٬ مہدی حسن٬ صابررحمان٬ قمرالاسلام ربی٬ نورالحسن٬ شفیع الاسلام اور شوواگتا ہوم شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 16/10/2016 - 23:30:07