سعید اجمل کا ریکارڈ پاش پاش٬ دیوندرا بیشو نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ٹیسٹ اننگز میں بہترین بائولنگ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اتوار 16 اکتوبر 2016 23:30

سعید اجمل کا ریکارڈ پاش پاش٬ دیوندرا بیشو نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ٹیسٹ اننگز میں بہترین بائولنگ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

دبئی۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) ویسٹ انڈین ٹیم کے مایہ ناز سپنر دیوندرا بیشو نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ٹیسٹ اننگز میں بہترین بائولنگ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا٬ بیشو نے پاکستان کے خلاف تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا٬ انہوں نے پاکستانی سپنر سعید اجمل سے متحدہ میں ٹیسٹ اننگز میں بہترین بائولنگ کرنے کا ریکارڈ چھین لیا٬ جنہوں نے 2012ء میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں ایک اننگز میں 55 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بیشو ٹیسٹ اننگز میں بہترین بائولنگ کرنے والے پانچویں ویسٹ انڈین بائولر بن گئے ہیں٬ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیسٹ اننگز میں بہترین بائولنگ کرانے کا اعزاز نوریجا کو حاصل ہے جنہوں نے 1971ء میں بھارت کے خلاف 95 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وقت اشاعت : 16/10/2016 - 23:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :