دوسرا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کی بساط 224رنز پر سمٹ گئی
اتوار 23 اکتوبر 2016 15:20
ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اکتوبر۔2016ء )3ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان کے 452رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 224رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے۔ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے تیسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو دوندرا بشو اور جرمائن بلیک ووڈ بغیر کھاتا کھولے وکٹ پر موجود تھے ، بلیک ووڈ 8 رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے جب کہ بشو 20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،چیز 22 ، ہوپ 11 ،کمنز 3اور گیبریل 13رنز بنا کر پوویلین لوٹے، کپتان ہولڈر 31رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔
پاکستان کے لیے یاسر شاہ نے 4، راحت علی نے 3جبکہ سہیل خان نے 2شکار کیے۔اس سے قبل ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 304 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو مصباح الحق 90 اور نائٹ واچ مین یاسر شاہ بغیر کھاتا کھولے وکٹ پر موجود تھے، یاسر شاہ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان مصباح الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 96 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، سرفراز احمد نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد نواز نے 25 اور سہیل خان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔(جاری ہے)
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
-
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم