چائنہ انٹر نیشنل جونئیر فٹبال ٹورنامنٹ٬ پہلے روز چار میچوں کا فیصلہ

پہلے میچ میں ٹبئی جرمنی نے چی اونگو کوریا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:29

چائنہ انٹر نیشنل جونئیر فٹبال ٹورنامنٹ٬ پہلے روز چار میچوں کا فیصلہ
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) چائنہ انٹر نیشنل جونئیر فٹبال ٹورنامنٹ میں چار میچوں کا پہلے روز فیصلہ ہوگیا ہے اولمپک سٹیڈیم کے فٹبال گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ٹبئی جرمنی نے چی اونگو کوریا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا٬ دوسرے میچ میں ہوسٹ چین نے آر یو سی چین کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی٬ تیسرے میچ میں این سی ٹی یو چین نے این سی ای پی یو چین کو۔

(جاری ہے)

ایک کے مقابلے تین گو ل سے جبکہ چوتھے میچ میں بوئن کوریا نے اسلام آباد پاکستان کو ایک یکطرفہ مقابلے بعد آٹھ گول سے ہرا دیا ہر روز چا رمیچ کھیلے جائیں گے٬ اسلام آباد تین میچ کھیلے گا دوسر ا میچ این سی ای پی ایچ چین کے خلاف آج جمعرات کو کھیلے گی جبکہ تیسرا میچ 28اکتوبر این سی ٹی یو چین کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 21:29:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :