اہلیہ سے اختلافات کی بناء پر خودکشی کرنے کی کوشش کی:بریڈ ہوگ

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:59

اہلیہ سے اختلافات کی بناء پر خودکشی کرنے کی کوشش کی:بریڈ ہوگ

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اکتوبر۔2016ء )سابق آسٹریلیوی سپنر بریڈ ہوگ نے انکشاف کیا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعداپنی اہلیہ سے اختلافات کی بناء پر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

45سالہ بریڈ ہوگ نے اپنی آٹو بائیو گرافی ”دی رونگ ون “ میں اپنی ازدواجی زندگی کے تاریک دور کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے 2008ء میں اہلیہ سے اختلافات کی بناء پر ذہنی تناؤ کو شراب نوشی سے دور کرنے کی کوشش کی اور ایک بار تو اپنی رگ بھی کاٹ لی تھی۔

ہوگ کا کہنا تھا کہ ان کی سابقہ اہلیہ ان سے ناخوش تھیں اور بیٹی کی پیدائش بھی ان کے تعلقات میں بہتری نہیں لاسکی،ان اختلافات کی بناء پر ان کی زندگی میں خوشیوں کا فقدان تھا۔سابق آسٹریلیوی چائنہ مین باؤلر آج کل انٹر ٹیمنٹ کمپنی کی منیجر کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 30/10/2016 - 16:59:01