لاہور ٬تیسرا میپل لیف سیمنٹ آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ

پہلے روز دلچسپ ٹینس کے مقابلے دیکھنے کو ملے

پیر 31 اکتوبر 2016 20:17

لاہور ٬تیسرا میپل لیف سیمنٹ آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) تیسرا میپل لیف سیمنٹ آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2016ء کے پہلے روز دلچسپ ٹینس کے مقابلے دیکھنے کو ملے۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک٬ چیف ریفری عارف قریشی٬ میچ آرگنائزر فہیم صدیقی اور ٹینس کے کئی سینئر کھلاڑی بھی موجود تھے۔پہلے میچ میں 35 پلس ایج گروپ میں یاور علی نے محبوب وحید جان کو 6-1, 6-2 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

اسی ایج گروپ میں شہریار سلامت نے طلحہ وحید کو 6-3, 6-2 سے شکست دیدی۔ 45 پلس ایج گروپ میں تنویر ہرل نے فرقان خان کو 6-1, 6-2 سے ہرایا۔ اسی ایج گروپ میں عرفان اللہ خان نے خرم امتیاز کو 6-4, 6-3 سے ہرا کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔50 پلس ایج گروپ میں علی قیوم نے حسین قریشی کو 6-3, 6-2 سے شکست دی۔ سیکرٹری پی ایل ٹی اے رشید ملک کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے سینئر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آئی ہے۔ جونیئرز کے ساتھ ساتھ سینئرز کی ٹینس کو بھی پرموٹ کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 31/10/2016 - 20:17:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :