ایشین ہاکی چیمئپن شپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے گول کے مواقع ضائع کرکے ٹائٹل کے دفاع سے محروم رہی٬ اولمپئن گول کیپر منصور احمد

پیر 31 اکتوبر 2016 22:40

ایشین ہاکی چیمئپن شپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے گول کے مواقع ضائع کرکے ٹائٹل کے دفاع سے محروم رہی٬ اولمپئن گول کیپر منصور احمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء) سابق ہاکی اولمپیئن گول کیپر منصور احمد نے کہا ہے کہ ایشین ہاکی چیمئپن شپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے گول کے مواقع ضائع کرکے ٹائٹل کے دفاع سے محروم رہی ۔ٹیم کی مجموعی کارکردگی ٹھیک رہی ٬لیکن آخری پنالٹی کارنر روک کربھارت کی جیت کو روکا جاسکتا ہے۔کراچی میں میڈیا کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اولمپئین منصور احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم کاایشین ہاکی ایونٹ میں جیت کا تسلسل اچھا نہیں تھا ٬بھارت اور ملائیشیا سے ہارنے کے بعد ہم مشکل سے سیمی فائنل میں پہنچے اور سیمی فائنل میں ملائیشیاء سے پنالٹی شوٹ آئوٹ پر مقابلہ جیت کر فائنل میں جگہ بنائی٬ لیکن فائنل میں کھلاڑیوں میں پھرتی اور فشنگ کا فقدان نظر آیا٬ کھلاڑیوں کا فٹنس لیول تو ٹھیک تھا لیکن ٹیم کے پلیئرز پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم کو زیادہ سے زیادہ میچز اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں کھلایا جائے اور اس کے ساتھ ان کے یورپیئن ٹیموں سے ٹیسٹ میچز کروائے جائیں تاکہ آپ کا ہاکی میں سخت مقابلہ اور پلیئرز کو یورپیئن ٹیموں کے ہم پلہ آنے کا موقعہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارتی ہاکی فیڈریشن اپنی ٹیم کی تیاری پر پیسہ خرچ کررہی ہے ہماری فیڈریشن اور حکومت کو بھی آئندہ ورلڈکپ اور اولمپک کے حوالے سے پلان ترتیب دینے ہونگے۔
وقت اشاعت : 31/10/2016 - 22:40:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :