مصباح الحق بطور کپتان متحدہ عرب امارات میں اپنے ممکنہ آخری ٹیسٹ میچ میں شکست کھانے کے دہانے پر

muhammad ali محمد علی بدھ 2 نومبر 2016 20:53

مصباح الحق بطور کپتان متحدہ عرب امارات میں اپنے ممکنہ آخری ٹیسٹ میچ میں شکست کھانے کے دہانے پر

شارجہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2016ء) مصباح الحق بطور کپتان متحدہ عرب امارات میں اپنے ممکنہ آخری ٹیسٹ میچ میں شکست کھانے کے دہانے پر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز کو فتح کیلئے 39 رنز جبکہ پاکستان کو فتح کیلئے 5 وکٹیں درکار ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کی جانب سے میچ میں فتح کیلئے ویسٹ انڈیز کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز 200 سے کم ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوا۔ اگر پاکستان کو اس میچ میں شکست ہوتی ہے تو اس سے متحدہ عرب امارات میں کپتان مصباح الحق کا اپنی ممکنہ آخری میچ کا افسوسناک اختتام ہو گا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 5 برس کے دوران صرف نیوزی لینڈ پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔

وقت اشاعت : 02/11/2016 - 20:53:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :