قومی ٹیم کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے سنگاپورروانہ ہوگئی

جمعرات 3 نومبر 2016 23:07

قومی ٹیم کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے سنگاپورروانہ ہوگئی
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2016ء) قومی ٹیم کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے سنگاپوررووانہ ہوگئی٬ قومی ٹیم آٹھ کھلاڑیوں اور تین آفیشلز پر مشتمل ہے قومی ٹیم میں محمدبلال عرف بلی 57 کلوگرام٬ عبدالوہاب 61 کلوگرام٬ محمد مدثر 65 کلوگرام٬ عبدالرحمان 70 کلوگرام٬ اسد بٹ 74 کلوگرام٬ محمد انعام بٹ 86 کلوگرام٬ عمیر طارق بٹ 97 کلوگرام اور زمان انور عرف جانی 125 کلوگرام شامل ہیںجبکہ ٹیم کے ہمراہ خالد یعقوب منیجر٬ سہیل رشید کوچ اور فہیم انور ریفری ہیں۔
وقت اشاعت : 03/11/2016 - 23:07:15