بہت زیادہ باؤلنگ کے باعث قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کا ”جادو “ ختم ہونے لگا

جمعہ 4 نومبر 2016 23:21

بہت زیادہ باؤلنگ کے باعث قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کا ”جادو “ ختم ہونے لگا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4نومبر۔2016ء )بہت زیادہ باؤلنگ کے باعث قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کا ”جادو “ ختم ہونے لگا ہے ۔ 30سالہ یاسر شاہ کے 19 ٹیسٹ میچز پر مشتمل کیرئیر کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے تو اکتوبر 2014ء سے اکتوبر 2015ء تک ایک سال کے عرصے میں یاسر شاہ نے 12ٹیسٹ میچز میں شرکت کرتے ہوئے24.55کی اوسط اور48.7کے سٹرائیک ریٹ سے 76 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف آخری سات ٹیسٹ میچز میں یاسر شاہ کو33.45کی اوسط سے 40وکٹیں ملیں جبکہ لیگ سپنر کا سٹرائیک ریٹ64.6رہا یعنی پہلے دور کے مقابلے میں یاسر کو ان 7ٹیسٹ میچزمیں ایک وکٹ کے حصول کیلئے اوسطاً 17گیندیں زیادہ کروانا پڑی ہیں۔ یاسر شاہ کے پہلے 12ٹیسٹ میچز میں پاکستان نے 8 جیتے جبکہ آخری 7 میں سے 4 میں گرین شرٹس کو فتح ملی یعنی پاکستانی ٹیم کی جیت کے تناسب میں بھی کمی آئی ہے جس کی ایک بڑی وجہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں لینے باؤلرز ختم ہونے کو قرار دیا جارہا ہے ۔ مصباح الحق اور ٹیم انتظامیہ سعید اجمل سے حد سے زیادہ باؤلنگ کرواکر ایک بہترین سپنر گنواچکی ہے اور ماضی کی غلطی سے سبق سیکھنے کی بجائے اب وہ یاسر شاہ کو بھی بے دردی سے استعمال کر رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 04/11/2016 - 23:21:09