پریمیئر لیگ ٬ چیلسی نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

اتوار 6 نومبر 2016 14:50

پریمیئر لیگ ٬ چیلسی نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء)انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے ایورٹن کو چاروں شانے چت کر دیا اور حریف ٹیم کو پانچ صفر سے شکست دے دی۔ ادھر سپینش لیگ لالیگا میں ریال سوسی ایڈاڈ نے چیمپئنز لیگ کی فائنلسٹ اٹلیٹکو میڈرڈ کو دو صفر سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے ایورٹن کو پانچ صفر سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے ایورٹن کی ایک نہ چلنے دی اور پانچ صفر کی ہزیمت سے دوچار کردیا۔ ایڈن ہیزارڈ نے انیسویں منٹ میں گول کر کے چیلسی کو برتری دلا دی جسے صرف ایک منٹ بعد ہی الانسو نے دگنا کر دیا۔بیالیسویں منٹ میں ڈیاگو کوسٹا نے ٹیم کا تیسرا گول بھی داغ دیا۔ کھیل کے چھپن ویں منٹ میں ہیزارڈ نے دوسری بار گیند کو گول کی راہ دکھائی۔ پیڈرو نے چیلسی کی جانب سے پانچواں گول کیا۔ ایورٹن کی ٹیم پورے میچ کے دوران دباو کا شکار رہی۔ دوسری جانب سپینش لیگ میں ریال سوسی ایڈڈ نے چیمپئنز لیگ کی فائنلسٹ اٹلیٹکو میڈرڈ کو دو صفر سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

وقت اشاعت : 06/11/2016 - 14:50:21