یاسرشاہ نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے دورے میں بھی فتح گر کارکردگی کیلئے پرعزم

اتوار 6 نومبر 2016 17:10

یاسرشاہ نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے دورے میں بھی فتح گر کارکردگی کیلئے پرعزم

نیلسن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء)پاکستان کے مایہ نازلیگ سپنر یاسرشاہ نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے دورے میں بھی فتح گر کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیاسے باہر بھی خود کوموثر ثابت کرنا چاہتاہوں٬تفصیلات کے مطابق یاسرشاہ حالیہ برسوں میں ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی فتوحات کامرکزی کردار رہے ہیں۔ لیگ اسپنر نے 19 ٹیسٹ میں 116 کھلاڑی آ ئوٹ کئے ہیں٬ جس میں8 مرتبہ اننگ میں5 اور دوبار میچ میں10 وکٹوں کی کارکردگی شامل ہے۔

(جاری ہے)

یاسرشاہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کا دورہ ان کیلئے بہت اہم ہے جس میں انہیں خود کوایشین وکٹوں سے باہر بھی موثرثابت کرنے کاموقع ملے گا۔ اس بارے میں وہ بولنگ کوچ اظہرمحمود اورمشتاق احمد سے مشورہ کرتے رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے پہلے بانسی وکٹوں پرپریکٹس کا موقع ملے گا۔ یاسرشاہ نے دورہ انگلینڈ کے چارٹیسٹ میں انیس کھلاڑی آٹ کئے۔ ان کا کہنا ہے کہ انگلش کنڈیشنز میں کامیابی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہواہے۔ کوچزکی مدد اورسخت محنت سے فاسٹ وکٹوں پر بھی قومی ٹیم کو فتوحات دلانے کی پوری کوشش کروں گا۔

وقت اشاعت : 06/11/2016 - 17:10:05