کبڈی کھیل کوصوبے بلکہ ملک بھر میں مرنے نہیں دیں گے ،پیر برکت علی

بدھ 9 نومبر 2016 19:43

کبڈی کھیل کوصوبے بلکہ ملک بھر میں مرنے نہیں دیں گے ،پیر برکت علی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) خیبرپختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے صدرپیربرکت علی نے کہاہے کہ کبڈی کھیل کوصوبے بلکہ ملک بھر میں مرنے نہیں دیں گے پنجاب اورصوبہ خیبرپختونخوامیں برسوںسے مقبول کھیل کوپھرسے نمبرون بنانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

پشاورمیں صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے بتایاکہ چند سالوںسے ایسوسی اکویشن پرایسے افراد قابض تھے جن کوکبڈی سے زیادہ مخصوص مقاصد کے لیے سرگرم تھے جس کی وجہ سے ہمارے کھلاڑی مایوس وپریشان ہوگئے تھے اوروہ کبڈی چھوڑنے پرمجبورہوچکے تھے تاہم ان کواب پریشان ومایوس ہونے کی ضرورت نہیں اب ہم کسی کوبھی کبڈی پرقابض ہونے نہیںدیں گے انہوں نے بتایاکہ بنوںمیں منعقد ہونے والے صوبائی چیمپین کاکامیاب انعقاد کیاگیاتھاجس میں پشاورکی ٹیم کے علاوہ صوبہ بھر سے ٹیموںنے حصہ لیاجس کے لیے ہمنے گراں قدرتین لاکھ روپے کیشن انعام دیا ممبرصوبائی اسمبلی ملک ریاض نے تمام ترانتظامات کئے تھے ۔

پیربرکت علی نے بتایاکہ آئندہ سال دوسری قومی کبڈی چیمپین شپ بنوں میںکرائی جارہی ہے جس میں تمام صوبے اورادارںکی ٹیموں کوشرکت کی دعوت دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 09/11/2016 - 19:43:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :