جنوبی افریقی آل رانڈر روبن پیٹرسن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ْ 37سالہ کرکٹر نے 2002سے 2014کے درمیان15ٹیسٹ اور79ایک روزہ میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی

جمعرات 10 نومبر 2016 15:03

جنوبی افریقی آل رانڈر روبن پیٹرسن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کیپ ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2016ء) جنوبی افریقی آل رانڈر روبن پیٹرسن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔37سالہ کرکٹر نے 2002 سے 2014 کے درمیان 15 ٹیسٹ اور 79 ایک روزہ میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔دوسال قبل آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں ہونے والے ایک روزہ میچ میں آخری مرتبہ جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والے اسپنر کو 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی لیگ نائٹس اور انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے پیٹرسن نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔جنوبی افریقہ کرکٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری پیٹرسن کے بیان میں کہا گیا کہ ملے جلے جذبات اور خوشگوار یادوں کے ساتھ پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت عمدہ سفر تھا جس میں متعدد لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا اور میری حوصلہ افزائی کی اور میں اپنے کیریئر میں کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کرنے پر تمام کوچز اور کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں۔

وقت اشاعت : 10/11/2016 - 15:03:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :