جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریاں،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کیلئے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

جمعرات 10 نومبر 2016 22:00

جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریاں،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کیلئے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا
لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ کے لئے قومی انڈر 21کے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔کیمپ 12نومبر سے جوہر ٹائون ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز علی رضا ،منیب الرحمان ،حافظ علی عمیر ،فل بیکس عاطف مشتاق ،حسن انور ،مبشر علی ،ضیاء الدین ،ہاف بیک ابوبکر محمود ،فیضان ،جنید کمال ،ایم عثمان ،تعظیم الحسن ،ایم عدنان ،شکیل بٹ ،فارورڈز میں شان ارشد ،اظفر یعقوب ،ایم دلبر ،ایم عتیق ارشد ،بلال قادر ،محسن صابر ،رانا سہیل ریاض ،سمیع اللہ ،ایم رضوان ،ایم نوید ،فہد اللہ ،عمر حامدی شامل ہیں ۔

طاہر زمان انڈر 21ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے ۔جونیئر ورلڈ کپ 8سے 18دسمبر تک بھارت لکھنو میں ہوگا ۔
وقت اشاعت : 10/11/2016 - 22:00:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :