زلزلے سے خواتین کرکٹرز خوف زدہ ہو گئیں،باسط علی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 نومبر 2016 19:00

زلزلے سے خواتین کرکٹرز خوف زدہ ہو گئیں،باسط علی

نیلسن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر۔2016ء)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے منیجر باسط علی نے کہا ہے کہ نیو زی لینڈ میں زلزلے کے بعد خواتین کرکٹرزخوف زدہ ہو گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

کرائسٹ چرچ میں ویمن ٹیم کےساتھ موجود منیجر باسط علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ زلزلے کے بعد بچیاں اتنی خوفزدہ تھیں کہ اپنی چپلیں بھی نہیں پہن پائیں اور خوف کے عالم میں ہوٹل سے باہر نکل آئیں۔

باسط علی نے بتایاکہ آفٹر شاکس کی وجہ سے شدید سردی میں کھلے میدان میں موجود ہیں ۔

وقت اشاعت : 13/11/2016 - 19:00:44