پاکستان 15 ویں ایشین کیڈٹ جونیئر اور انڈر 21 کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا

جمعہ 18 نومبر 2016 20:52

پاکستان 15 ویں ایشین کیڈٹ جونیئر اور انڈر 21 کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) پاکستانی ٹیم آئندہ ہفتے شیڈول پندرہویں ایشین کیڈٹ جونیئر اور انڈر 21 کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا، ایونٹ 21 سے 27 نومبر تک انڈونیشیا میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کراٹے فیڈریشن (پی کے ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین کھلاڑی ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے جن میں نعمت اللہ، محمد اویس اور ساویل فیاض شامل ہیں۔

پی کے ایف حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں نعمت اللہ سے بہت توقعات وابستہ ہیں، امید ہے کہ وہ ایونٹ میں تمغہ جیت کر انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایشین کراٹے فیڈریشن ریفری اور ججز کورسز کا بھی انعقاد کر رہی ہے جس میں پاکستان کے نسیم احمد قریشی اور غلام علی حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 18/11/2016 - 20:52:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :