آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ، پاکستان کی اوشنا سہیل کو سنگلز اور ڈبلز ایونٹ میں شکست

جمعہ 18 نومبر 2016 20:52

آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ، پاکستان کی اوشنا سہیل کو سنگلز اور ڈبلز ایونٹ میں شکست
شرم الشیخ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) آئی ٹی ایف ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی پلیئر اوشنا سہیل ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ اور ڈبلز ایونٹ کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ٹائٹلز کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

مصر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں سویڈن کی برینڈا نے پاکستان کی اوشنا سہیل کو 6-1 اور 6-0 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، دوسری جانب ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں بیلجیئم کی برٹ اور رومانیہ کی ایلینا نے پاکستانی پلیئر اوشنا سہیل اور ان کی امریکن جوڑی دار جیمز کو 6-1 اور 6-1 سے ہرایا۔
وقت اشاعت : 18/11/2016 - 20:52:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :