ورلڈ کیوکوشن کراٹے چمپیئن شپ کا انعقاد رواں ماہ26نومبر سے 28نومبر تک جاپان میں ہوگا،پاکستانی ٹیم جاپان کے لیے روانہ

جمعرات 24 نومبر 2016 20:49

ورلڈ کیوکوشن کراٹے چمپیئن شپ کا انعقاد رواں ماہ26نومبر سے 28نومبر تک جاپان میں ہوگا،پاکستانی ٹیم جاپان کے لیے روانہ
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)ورلڈ کیوکوشن کراٹے چمپیئن شپ جاپان میں 26نومبر سے 28نومبر تک منعقد ہوگی،پاکستانی ٹیم میں خلجی اسپورٹس اکیڈمی کوئٹہ کے عزیز اللہ خان بلیک بیلٹ تھرڈ آن اور محمد آصف شاہوانی کے لیے دعوت نامے اور ویزے موصول ہوئے ،جمعرات کو محمد آصف شاہوانی چمپیئن شپ میں شرکت کے لیے کراچی اور گئے اور پھر پاکستان ٹیم کے ہمراہ جاپان روانہ ہوگئے جو بطور فائٹر چمپیئن شپ میں حصہ لیں گے جبکہ عزیز اللہ خان اپنی نجی مصروفیات کے سبب چمپیئن شپ میں شرکت کے لیے روانہ نہیں ہوسکے ،پاکستان ٹیم میں محمد آصف شاہوانی کا شامل ہونا کوئٹہ کے لیے ایک اعزاز ہے، چیمپیئن شپ میںپاکستانی ٹیم کی قیادت کیوکوشن کراٹے کے چیف محمد اعظم خان کرینگے ۔
وقت اشاعت : 24/11/2016 - 20:49:20