سری لنکا نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز جیت لی

اتوار 27 نومبر 2016 19:30

سری لنکا نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز جیت لی

ؓؒؓؒؓؓبلا وائیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) سری لنکا نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز جیت لی ۔ سری لنکا نے 161رنز کا ہدف 37.3اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، سری لنکا کی جانب سے کوشال مینڈس اور اوپل تھرنگا 57،57رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔سری لنکا کے کوشال مینڈس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلاوئیو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں زمبابوے نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36.3اوورز میں 160رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ زمبابوے کی جانب سے ماساکندا36،سین ویلیمز 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے جیفری وندرسے اور سچتھ پتھرانانے 3-3،اسیلہ گونا رتنے نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں سری لنکا نے 161رنز کا ہدف 37.3اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، سری لنکا کی جانب سے کوشال مینڈس اور اوپل تھرنگا 57-57رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

وقت اشاعت : 27/11/2016 - 19:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :