گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کامیابی سے جاری ہے،شکیل احمد

پیر 28 نومبر 2016 21:07

گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کامیابی سے جاری ہے،شکیل احمد
لاہور۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان رگبی یونین کے گلبرگ میں واقع ہیڈ آفس میں ہیڈ کوچ شکیل احمد جو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے پاکستان میں کوآرڈی نیٹر ہیں کی قیادت میں تمام جی آئی آر کوچز کی میٹنگ ہوئی۔ شکیل احمد نے تمام کوچز کی کارکردگی کو سراہا کیونکہ پاکستان رگبی یونین کو ملا ہوا پہلے کوارٹر ستمبر اکتوبر اور نومبر کا15ہزاربچوں کا ٹارگٹ مکمل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان رگبی یونین نے پورے پاکستان میں گزشتہ تین ماہ میں 15136 سکول و کالجز کے بوائز اور گرلز کو رگبی کے پروگرام کے بارے میں بتایا۔ ان میں 9082 بوائز اور 6054 گرلز شامل ہیں۔ پاکستان رگبی یونین کے گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے کوآرڈی نیٹر شکیل احمد نے کوچز کی خدمات کو سراہا جنہوں نے ہر سکول، کالج میں جا جا کر رگبی کے کھیل کو فروغ دیا۔ کوچز میں بہاولنگر سے عبدالمقیت، بہاولپور /لودھرازں سے حسن شاہ، وہاڑی سے محمد وسیم آفریدی، کوٹ ادوسے محمد ادریس، نارتھ ڈویژن پشاور، فاٹا اسلام آباد سے محمد ظہیر شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے مینجر ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سید معظم علی شاہ بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 28/11/2016 - 21:07:05