راحیل شریف کے دور میں قومی ٹیم محض ایک سیریز میں شکست سے دوچار ہوئی

پیر 28 نومبر 2016 20:58

راحیل شریف کے دور میں قومی ٹیم محض ایک سیریز میں شکست سے دوچار ہوئی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28نومبر۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں ، ان کے 3سالہ دور میں جہاں ملک میں امن و امان بحال ہوا وہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قومی ٹیم نے بھی ان کی لڑنے کی صلاحیتوں سے متاثر ہوگئی تھی کیوں کہ ان کے دور میں گرین شرٹس کو محض ایک سیریز میں ناکام کا سامنا کرنا پڑا جب جو لائی 2014ء میں اسے سری لنکا نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی تھی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ گرین شرٹس نے انگلینڈ ، آسٹریلیا ، سری لنکا ، ویسٹ انڈیز ،بنگلہ دیش اور زمبابوے کو شکست دی ۔ قومی ٹیم کے اس کامیابی کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ شاید کھلاڑیوں کو بھی کہنا چاہیئے ”تھینک یو راحیل شریف “ ۔

وقت اشاعت : 28/11/2016 - 20:58:49