چیف آف ائیر اسٹاف نیشنل کبڈی چیمپین شپ

پاکستان آرمی ، واپڈا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر کامیابیاں حاصل کر لیں

منگل 29 نومبر 2016 21:58

چیف آف ائیر اسٹاف نیشنل کبڈی چیمپین شپ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) چیف آف ائیر اسٹاف نیشنل کبڈی چیمپین شپ کے دوسرے روز پاکستان آرمی ، واپڈا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر کامیابیاں حاصل کر لیں۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چیمپین شپ کے دوسرے روز کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے ڈائریکٹر سپورٹس کمانڈر ناصر محمود تھے ۔

(جاری ہے)

منگل کو کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے آسان مقابلے کے بعد بلوچستان کو7کے مقابلے مین 36پوائنٹس سے شکست دی ۔ دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے اپنے جارحانہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے خیبر پختونخواہ کو چاروں شانے چت کیا اور میچ میں 44-11سے کامیابی حاصل کی ۔ تیسرے میچ میں واپڈا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سندھ کو 9کے مقابلے میں 40پوائنٹس سے شکست دی جبکہ چوتھے میچ میں پنجاب نے سخت مقابلے کے بعد اسلام آباد کو 27کے مقابلے مین 36پوائنٹس سے زیر کیا ۔ یمپین شپ میں ملک بھر سی 12ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔ بدھ کو بھی چار میچز کھیلیں جائینگے ۔
وقت اشاعت : 29/11/2016 - 21:58:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :