آل پاکستان انٹرورسٹی ویمن سکواش چیمپئن شپ میں نسٹ اسلام آباد کی فتح

بدھ 30 نومبر 2016 21:07

آل پاکستان انٹرورسٹی ویمن سکواش چیمپئن شپ میں نسٹ اسلام آباد کی فتح
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) آل پاکستان انٹرورسٹی ویمن سکواش چیمپئن شپ نسٹ اسلام آباد نے جیت لی'گزشتہ روز بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور کے زیراہتمام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر محب اللہ خان سکواش کمپلیکس میں جاری آل پاکستان انٹر ورسٹی ویمن سکواش چیمپئن شپ کا فائنل اقرا یونیورسٹی کراچی اورنسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان منعقد ہوا 'اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ایچ ای سی فدا حسین' وائس چانسلر بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ'ڈائریکٹر سپورٹس و آرگنائزنگ سیکرٹری خیبرپختونخوا ماریہ ثمین'ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا طارق محمود'سابق سکواش لیجنڈ قمر زمان 'سیکرٹری جنرل اے آئی پی ایس امجد عزیز ملک 'وحید مغل'ڈائریکٹر سپورٹس پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور ممتاز احمد ندیم'چیف ریفری پی ایس ایف منور زمان 'ڈائریکٹر سپورٹس ایچ ای ڈی اور دیگر حکام بھی موجو د تھی'گزشتہ روز ہونیوالے فائنل مقابلوں میں نسٹ اسلام آباد کی حبا ذاکر نے اقرا یونیورسٹی کراچی کی سعدیہ کو گیارہ دو 'گیارہ ایک 'دو گیارہ اور چودہ بارہ سے شکست دی 'دوسرے میچ میں نسٹ اسلام آباد کی رخسار نے اقرا یونیورسٹی کی زہب کو ایک چار 'چار گیارہ اور تین گیارہ سے ہرا دیا جبکہ آخری میچ میں نسٹ اسلام آباد کی فیضا ظفر نے اقرا یونیورسٹی کی نیہا کو گیارہ ایک اور گیارہ ایک سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی'آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔

وقت اشاعت : 30/11/2016 - 21:07:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :