یاسر خان نے بڑے بھائی عقیل خان کو شکست دے کر پہلی نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:04

یاسر خان نے بڑے بھائی عقیل خان کو شکست دے کر پہلی نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) پہلی نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ2016ء میںیاسر خان نے اپنے بڑے بھائی عقیل خان کو شکست دے کر جیت لی جبکہ لیڈیز ٹائٹل اوشنا سہیل کے نام رہا۔یاسر خان نے عقیل کو 1-6, 6-3, 6-4,6-4 سے ہرا یا۔ عقیل خان پہلا سیٹ جیتا مگر اگلے تین سیٹ ہار گئے۔مینز سنگل کا فائنل پی ٹی وی پر لائیو دکھایا گیا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نیزا رافم گروپ کے چیف آپریٹننگ آفیسر نوید شہزاد تھے۔ اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین رائو افتخار، سیکرٹری رشید ملک، چیف ریفری فہیم صدیقی مارکیٹنگ منیجر نیزا شاہد ریاض اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ گرلز سنگلز مقابلوں میں نمبر تین سیڈ اوشنا سہیل نے نمبر ون سیڈ سارہ منصور کو 6-3, 6-3 سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

دوگھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں اوشنا سہیل نے شاندار کھیل پیش کیا اور میچ جیت لیا۔انڈر 18 بوائزسنگلز کے فائنل میں مزمل مرتضیٰ نے ابدال حیدر کو 1-6, 6-3, 6-1 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ سوا دو گھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں دونوں کھلاڑیوں میں مابین زبردست مقابلہ رہا۔مینز ڈبلز میں یاسر خان اور شہزاد خان نے دلچسپ مقابلے کے بعد ابدال حیدر اور زید مجاہد کو 6-4, 6-4 سے ہرا کر فائنل جیت لیا۔

انڈر 14 بوائز سنگلز محمد شعیب نے حمزہ بن ریحان کو 4-3, 4-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔انڈر 10 کے فائنل میں حمزہ ریحان نے احمد نائل کو 8-1 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔سینئر ڈبلز 50 پلس میں رشید ملک اور محمد خالد نے اسد نیاز اور وقار نثار کو 6-3, 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔سینئر ڈبلز 60 پلس میں اسد نیاز اور وقار نثار نے رائو افتخار اور رائے زاہد ظفر کو 6-2, 6-3 سے شکست دے کر فائنل جیت لیا۔

وقت اشاعت : 03/12/2016 - 20:04:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :