پی آئی اے طیارے کے حادثے نے قومی کرکٹرز کو بھی غم زدہ کر دیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:57

پی آئی اے طیارے کے حادثے نے قومی کرکٹرز کو بھی غم زدہ کر دیا

کینز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر۔2016ء ) پاکستا ن انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) کے طیارے کے حادثے نے قومی کرکٹرز کو بھی غم زدہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیاا لیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ،کھلاڑی بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کریں گے ۔ یاد رہے کہ پی آئی اے کا مسافر طیارہ گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت 47افراد شہید ہوگئے ۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 11:57:09