ویسٹ انڈیز کے خلاف انضمام الحق کپتان ہوں گے ،نسیم اشرف

پیر 9 اکتوبر 2006 23:17

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2006ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں انضمام الحق قومی ٹیم کی قیادت کریں گے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف نے لاہور میں میڈیا کو بتایاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف نومبر میں شروع ہونے والی سیریز میں انضمام الحق پاکستان ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ چمپینزٹرافی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے یونس خان نائب کپتان ہوں گے انہوں نے بتایاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر بورڈ آپریشنز عباس زیدی کا استعفی منظورکرلیا گیا ہے نسیم اشرف نے کہا کہ تنخواہ دار سلیکشن کمیٹی کا تقرر آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/10/2006 - 23:17:17