افغانستان اور انگلینڈ لائنز کے درمیان چار روزہ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

افغانستان کو جیت کیلئے مزید 199 رنز اور انگلینڈ لائنز کو 7 وکٹیں درکار، راشدخان کی تباہ کن بائولنگ، 8 وکٹیں لیں

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:40

افغانستان اور انگلینڈ لائنز کے درمیان چار روزہ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) افغانستان اور انگلینڈ لائنز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، افغانستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز بنا لئے تھے، افغانستان کو فتح کیلئے مزید 199 رنز جبکہ انگلینڈلائنز کو 7 وکٹوں کی ضرورت ہے، احسان اللہ 8 اور ناصرجمال ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ٹام کیورن نے 2 اور سام کیورن نے ایک وکٹ لی، ، قبل ازیں انگلینڈ لائنز ٹیم دوسری اننگز میں 210 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور اس نے افغانستان کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 217 رنز کا ہدف دیا، بین فوکس 89 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، راشدخان نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 23:40:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :