پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب یاد گار بنانے کیلئے غیر ملکی گلو کاروں کو مدعو کرنیکا فیصلہ

اتوار 11 دسمبر 2016 19:13

پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب یاد گار بنانے کیلئے غیر ملکی گلو کاروں کو مدعو کرنیکا فیصلہ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11دسمبر۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی افتتاحی تقریب کو یاد گار بنانے کے لیے غیر ملکی گلو کاروں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کاافتتاحی تقریب میں کینیڈین پاپ سٹارجسٹن بیبرکومدعوکرنیکاارادہ ہے اور کنیڈین گلوکار نے بھی افتتاحی تقریب میں دستیابی ظاہر کرتے ہوئے پی سی بی سے 5کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق جسٹن بیبر اور پی سی بی کے درمیان ڈیل کچھ دنوں میں فائنل ہوجائیگی،پی سی بی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی سٹارزعاطف اسلم اور علی ظفرکو بھی مدعو کرنے کا پلان بنایا ہے ۔

وقت اشاعت : 11/12/2016 - 19:13:02