عبدالکریم میموریل فٹ بال چیمپئن شپ، والٹن ،یونیورسل اور ریڈرز کلب نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لی

منگل 13 دسمبر 2016 21:11

عبدالکریم میموریل فٹ بال چیمپئن شپ، والٹن ،یونیورسل اور ریڈرز کلب نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لی
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)عبدالکریم میموریل ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ میں والٹن، یونیورسل بابا کارگو اور ریڈرز فٹ بال کلب نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

دوسرے رائونڈ کے میچز میں یونیورسل بابا کارگو نے قائد مانگا کو1-2 اور ریڈرز نے عثمانیہ فٹ بال کلب کو2-1کے مارجن سے شکست دی جبکہ والٹن نے ماڈل ٹائون یونائیٹد فٹ بال کلب کو 0-6 سے شکست سے دو چار کیا۔
وقت اشاعت : 13/12/2016 - 21:11:04