بھارت نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں بلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

اتوار 18 دسمبر 2016 21:10

بھارت نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں بلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

لکھنئو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) بھارت نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں بلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔لکھنؤ میں کھیلے گئے فائنل میں بھارتی کھلاڑی گجرنت سنگھ نے آٹھویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔اس سے قبل کہ بلجیم کی ٹیم مقابلہ برابر کرتی، میچ کے پہلے ہاف میں سمرن جیت سنگھ نے گول کر اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔

(جاری ہے)

میچ کیلئے فیورٹ قرار دی گئی ہندوستانی ٹیم نے تواقعات کے عین مطابق کارکردگی دکھائی اور بلجیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیااس دوران دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے چند مزید مواقع میسر آئے لیکن وہ اس پر اسکور نہ کر سکیں۔میچ کے آخری منٹ بیلیجئم کی ٹیم نے وین بوک رجک کی کاوش کی بدولت گول اسکور کیا لیکن ان کی یہ کوشش بلجیم کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی اور یوں بھارت نے 2-1 سے فتح حاصل کر کے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

وقت اشاعت : 18/12/2016 - 21:10:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :