آسٹریلوی فاسٹ بائولر ہیزلووڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 3 وکٹیں درکار

پیر 19 دسمبر 2016 14:55

آسٹریلوی فاسٹ بائولر ہیزلووڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 3 وکٹیں درکار

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بائولر جوش ہیزلووڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 3 وکٹیں درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے 38ویں آسٹریلوی بائولر بن جائیں گے، کینگروز کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز شین وارن کو حاصل ہے جنہوں نے 708 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

جوش ہیزلووڈ نے 2014ء سے اب تک 24 میچز میں 97 وکٹیں لے رکھی ہیں اور توقع ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں کیریئر کی سو وکٹیں مکمل کر لیں گے۔

وقت اشاعت : 19/12/2016 - 14:55:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :