دو الفاظ’’نائس گیری‘‘کرکٹ حلقوں میں آگ کی طرح پھیل گئے

جمعرات 22 دسمبر 2016 11:48

دو الفاظ’’نائس گیری‘‘کرکٹ حلقوں میں آگ کی طرح پھیل گئے

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) وکٹ کیپر کی جانب سے اپنے ساتھی آف اسپنر ناتھن لیون کیلیے کہے جانے والے دو الفاظ ’نائس گیری‘ کرکٹ حلقوں میں آگ کی طرح پھیل گئے آسٹریلوی وکٹ کیپر کی جانب سے اپنے ساتھی آف اسپنر ناتھن لیون کیلیے کہے جانے والے دو الفاظ ’نائس گیری‘ کرکٹ حلقوں میں آگ کی طرح پھیل گئے، انھوں نے یہ الفاظ وکٹ کیپنگ کے دوران لیون کی بولنگ پر کہے تھے، دراصل ناتھن لیون اے ایف ایل پلیئر گیری لیون کو پسند کرتے ہیں، اسی تناظر میں میتھیو ویڈ نے ان کا نک نیم گیری رکھ دیا۔

(جاری ہے)

ان کے یہ الفاظ ’نائس گیری‘ سوشل میڈیا پر بھی خوب ٹرینڈ کررہے ہیں، پاکستان سے برسبین ٹیسٹ کے دوران شائقین بھی ’نائس گیری‘ چلاتے رہے تھے، بعض من چلے تو سر منڈھنوانے کے بعد ’نائس گیری‘ لکھوا کر اسٹیڈیم آئے۔۔

وقت اشاعت : 22/12/2016 - 11:48:11