اطالوی فٹبال لیگ، روما نے ویرونا کی ٹیم کو 3-1گولزسے ہرا دیا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:16

اطالوی فٹبال لیگ، روما نے ویرونا کی ٹیم کو 3-1گولزسے ہرا دیا

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) اطالوی لیگ میں ہونے والے میچ میں ویرونا کی ٹیم نے روما کیخلاف پہلا گول 36ویں منٹ میں داغ کر برتری حاصل کی۔ مخالف ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نیتجے میں انہوں نے 44ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میچ میں وقفے وقفے سے مزید دو گولز کیے جبکہ ویرونا کی ٹیم ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکی۔ ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نپولی اور فیرونٹینا کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ دونوں ٹیمیں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ میچ میں کبھی نپولی کا پلڑہ بھاری رہا تو کبھی فیرونٹینا نے برتری حاصل کی۔ دلچسپ مقابلے کا اختتام تین، تین گولز کی برابری سے ہوا۔

وقت اشاعت : 24/12/2016 - 00:16:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :