سپر لیگ کی چمپینز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مابین برفانی چیتے کو معدومیت سے بچانے کیلئے ایم او یو پر دستخط

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:34

سپر لیگ کی چمپینز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مابین برفانی چیتے کو معدومیت سے بچانے کیلئے ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان سپر لیگ کی چیمپئنز اسلام آباد یونائیٹڈ برفانی چیتے کے تحفظ کیلئے میدان میں آ گئی ، ورلڈ وائلڈ لائف فیڈریشن آف پاکستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ایم او یو سائن ہو گیا۔پاکستان میں برفانی چیتے (تیندوے )کو معدومیت سے بچانے کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جس میں برفانی چیتے کی آبادی اور مسکن کو لاحق خطرات سے تحفظ فراہم کرنے کا عزم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان حماد نقی خان کا کہنا تھا کہ دونوں اداروں کے درمیان یہ مفاہمت نامہ اس جانور کے تحفظ کی جانب مثبت قدم ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی کہ پاکستان میں کھیلوں کے ذریعے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں سماجی مسائل کے حوالے سے بیداری اور مثبت تبدیلی لائی جائے۔ورلڈ وائلڈ لائف فیڈریشن پاکستان کے بانی اور معروف صنعتکار سید بابر علی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

وقت اشاعت : 23/12/2016 - 23:34:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :