بگ بیش، پاکستانی سکیورٹی گارڈ کا حیرت انگیز کیچ تھام لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:49

بگ بیش، پاکستانی سکیورٹی گارڈ کا حیرت انگیز کیچ تھام لیا

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 دسمبر2016ء) آسٹریلیو ی ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ بگ بیش کے دوران پاکستانی سکیورٹی گارڈ کا حیرت انگیز کیچ تھام لیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کے مابین میچ پاکستانی سکیورٹی گارڈ نے مہارت سے کیچ پکڑ کر سب کو حیرت میں ڈال دیا،گارڈ نے کرسی پر بیٹھے ہوئے اپنی طرف آنے والی گیند کو یوں پکڑ لیا جیسے وہ منتظر ہی تو بیٹھا ہو۔مذکورہ سکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ جب بال آپ کی طرف آرہی ہو تو اسے کیچ کرنے یا منہ پر چوٹ کھانے کے سوا اور کوئی چارہ بھی تو نہیں ہوتا۔

وقت اشاعت : 24/12/2016 - 21:49:25