انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ، چیلسی نے بورنے موتھ کلب کو ہرا کر مسلسل 12ویں کامیابی حاصل کر لی

منگل 27 دسمبر 2016 18:15

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ، چیلسی نے بورنے موتھ کلب کو ہرا کر مسلسل 12ویں کامیابی حاصل کر لی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں چیلسی نے اے ایف سی بورنے مورتھ کلب کو 3-0 گولز سے ہرا کر مسلسل 12 ویں کامیابی حاصل کر لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی چیلسی نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

(جاری ہے)

انگلش پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اے ایف سی بورنے موتھ کلب کو 3-0 گولز سے ہرا کر مسلسل بارہویں فتح اپنے نام کی، پیڈرو، ہیزرڈ اور کک نے گولز کئے، آرسنل نے ویسٹ بروم 1-0 گول سے زیر کیا، مانچسٹریونائیٹڈ کلب نے سندرلینڈ کو 3-1 گولز سے ہرایا، ویسٹ ہیم نے سوانسی اور مانچسٹرسٹی نے ہل کو ہرایا۔
وقت اشاعت : 27/12/2016 - 18:15:32