ہاکی شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

ورلڈکپ ہاکی میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کے راستے کھل گئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے دو ہزار اٹھارہ میں ٹیموں کی تعداد بارہ سے بڑھا کرسولہ کرنے کی منظوری دے دی

منگل 27 دسمبر 2016 21:48

ہاکی شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2016ء) ہاکی شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی،2014ئ میں میگا ایونٹ کا حصہ نہ بننے والے گرین شرٹس کے لیے ورلڈ کپ میں شرکت کے دروازے دوبارہ کھل گئے۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے دو ہزار اٹھارہ میں ٹیموں کی تعداد بارہ سے بڑھا کرسولہ کرنے کی منظوری دے دی،میگا ایونٹ کے میچز اب پینتیس پینتیس منٹ کے دو ہاف کی بجائے پندرہ پندرہ منٹ کے چار کوارٹر پر مشتمل ہوں گے ،اس فارمیٹ کو یکم جنوری دوہزار اٹھارہ سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہاکی کیقوانین میں تبدیلی آتی جارہی ہے،گھانس پر ہاکی کھیلنے کے بعد انیس سو ستر کی دہائی میں آسٹروٹرف متعارف کرایا گیا،جس کا فائدہ یورپی ممالک نے خوب اٹھایا۔لیکن اب ایف آئی ایچ نے چھوٹے ممالک کا بھی فائدہ کرنے کی ٹھان لی ہے،اب میگا ایونٹ میں بارہ کی جگہ سولہ ٹمیں شامل ہوں گی، چھوٹے ممالک کو اس کا بے حد فائدہ ہوگا۔نئے قانون کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ہو گا جو پہلی بار دو ہزار چودہ کے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی تھی،اب اسے دوہزار اٹھارہ کے میگا ایونٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کا چیلنج درپیش ہیاہم فیصلہ دبئی میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔۔۔
وقت اشاعت : 27/12/2016 - 21:48:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :