رونالڈو نے چینی کلب کی پیشکش ٹھکرا دی

ہفتہ 31 دسمبر 2016 13:20

رونالڈو نے چینی کلب کی پیشکش ٹھکرا دی

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کرسٹیانو رونالڈو نے چین سے ملنے ورلڈ ریکارڈ 250ملین پائونڈ سے زائد کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

(جاری ہے)

ایجنٹ جورج مینڈس نے دعویٰ کیا ہے کہ پرتگالی اسٹرائیکر کو چینی کلب میں جانے کے لیے ورلڈ ریکارڈ257ملین پائونڈ کی پٴْرکشش پیشکش کی گئی تھی۔مینڈس نے کہا کہ نامعلوم چائنیز سپرلیگ سائیڈ نے 31 سالہ پرتگیز سپراسٹار کو ریکارڈ تنخواہ دینے کی آفرکی، مگر رونالڈو کیلئے پیسہ ہی سب کچھ نہیں، رئیل میڈرڈ ان کی زندگی ہے، وہ وہاں خوش اور ان کیلئے اسے چھوڑ کر چین جانا ناممکن ہے۔

وقت اشاعت : 31/12/2016 - 13:20:30