آرسنل کے جیرو، کوشیلنی اور کوکولن کے ساتھ معاہدے کی تجدید

ہم خوش ہیں کہ ہماری ٹیم کے تین اہم کھلاڑیوں نے ہمارے ساتھ طویل مدت کے لیے کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ، سربراہ آرسنل کلب

جمعرات 12 جنوری 2017 22:28

آرسنل کے جیرو، کوشیلنی اور کوکولن کے ساتھ معاہدے کی تجدید
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء)برطانوی فٹبال کلب آرسنل نے اپنے کھلاڑیوں اولیویر جیرو، لوراں کوشیلنی اور فرانسس کوکولین کے ساتھ معاہدوں کی توسیع کی ہے۔کلب نے 30 سالہ سٹرائیکر جیروڈ، 31 سالہ دفاعی کھلاڑی کوشیلنی اور 25 سالہ مڈ فیلڈر کوکولین کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی۔

(جاری ہے)

آرسنل کلب کے سربراہ آرسین وینگر نے بتایا 'ہم خوش ہیں کہ ہماری ٹیم کے تین اہم کھلاڑیوں نے ہمارے ساتھ طویل مدت کے لیے کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

‘ان کا مزید کہنا تھا 'فرانسس کوکولین نے گذشتہ چند سالوں کے دوران زبردست تکنیکی پیش رفت کی ہے کیونکہ وہ ہر روز اپنے کھیل پر توجہ دیتے ہیں۔'انھوں نے کہا 'اولیویر جیرو کے پاس اس کھیل کا وسیع تجربہ ہے اور ہمیں جوائن کرنے سے پہلے وہ ایک مکمل کھلاڑی بن چکے تھے۔'ان کا مزید کہنا تھا ’لوراں کوشیلنی یقیناً ہمارے سکواڈ کے اہم کھلاڑی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ موجودہ دور کے بہترین ڈیفینڈڑ میں سے ایک ہیں۔‘۔
وقت اشاعت : 12/01/2017 - 22:28:03