پہلاون ڈے ، آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے269 رنز کاہدف دیدیا

جمعہ 13 جنوری 2017 12:09

پہلاون ڈے ، آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے269 رنز کاہدف دیدیا

برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری۔2016ء ) آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جیت کے لیے 269رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔برسبین کے وولن گاباسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے اننگز کا آغاز کیا ،5ویں اوور میں محمد عامر نے وارنر کو 7 رنز پر بہترین گیند پر کلین بولڈ کر دیا اور اگلی ہی گیند پر سٹیو سمتھ کو بھی وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔

52 کے مجموعی سکور پر حسن علی نے سلو ڈلیوری پر جارج مزاج کرس لین کو آؤٹ کیا ، ٹریوس ہیڈ 39 کے انفرادی سکور پر عماد وسیم کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے ،مچل مارش بھی 4رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں جکڑے گئے ،میکسویل اور ویڈ نے چھٹی وکٹ کے لیے 82رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد میکسویل 60رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے،جیمز فالکنر محض 7رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،ویڈ اور کمنز نے 8ویں وکٹ کیلئے 42رنز جوڑے جس کے بعد کمنز 15رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے،مچل سٹارک کو 10رنز پر حسن علی نے کلین بولڈ کیا ۔

(جاری ہے)

میتھیو ویڈ نے اننگز کی آخری گیند پر اپنی پہلی ون ڈے سنچری مکمل کی اور آسٹریلیا نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 268رنز بنا لیے ۔پاکستان کیلئے حسن علی نے 3جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے 2،2اور محمد نواز نے ایک وکٹ لی ۔قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے 2 کھلاڑی کرس لین اور بلی سٹین ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جب کہ پاکستان کی ٹیم میں شعیب ملک کی جگہ محمد حفیظ کو شامل کیا گیا ہے ، عمر اکمل بھی تقریباً 2 برس بعد ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/01/2017 - 12:09:19